اسلام آباد میں پولن الرجی کا اذیت ناک مرض پھیلنے لگا، تحریکِ انصاف میئر سے ناراض

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف نے پولن الرجی کا معاملہ میئر اسلام آباد کے ساتھ اٹھا دیا
پاکستان تحریک انصاف نے پولن الرجی کا معاملہ میئر اسلام آباد کے ساتھ اٹھا دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے پولن الرجی کا معاملہ میئر اسلام آباد کے ساتھ اٹھاتے ہوئے اذیت ناک مرض کے تدارک کے لیے میئر سے جواب طلب کیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف اسلام آباد کے صدر فرید رحمان نے کہا کہ میئر اسلام آباد نے پولن الرجی میں کمی کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے ہیں، بتایا جائے۔ ہم نے 2 ماہ پہلے خط لکھ کر انہیں اس مسئلے سے آگاہ کیا تھا۔

صدر پی ٹی آئی اسلام آباد نے کہا کہ میئر اسلام آباد نے ہمیں خط کا جواب نہیں دیا، نہ ہی پولن الرجی جیسی اذیت سے شہریوں کو بچانے کے لیے کوئی اقدامات کیے گئے۔

میئر اسلام آباد کے دورۂ لندن پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر نے کہا کہ آئے روز میئر اسلام آباد لندن پہنچ جاتے ہیں۔ یہ فرائض کی انجام دہی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر فرید رحمان نے کہا کہ بدلتے موسم کے ساتھ فضا میں پولن کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ مارچ کا مہینہ پولن الرجی کے مریضوں کے لیے قیامت سے کم نہیں ہوگا۔

فرید رحمان نے کہا کہ میئر اسلام آباد کو چاہے کہ وہ نقصان دہ پولن کی غیر معمولی افزائش والے درختوں سے جلد از جلد نجات کی حکمتِ عملی قوم کے سامنے رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ پولن الرجی کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ ماحول دوست پودوں کی غیر معمولی افزائش کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری کا اہتمام کیا جائے۔ 

Related Posts