ڈیزل چور کے 3 کارندے قانون کے شکنجے میں! آئل ٹینکر بھی راولپنڈی پولیس کی تحویل میں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات بگا شیخاں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکرز سے ڈیزل چوری کرنے والے گینگ کے تین کارندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ گروہ کا مرکزی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بگا شیخاں کی ایک حویلی میں آئل ٹینکرز سے ایندھن نکالے جانے کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جہاں ملزمان پائپوں اور ڈرموں کی مدد سے ٹینکر سے ڈیزل چوری کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے موقع سے 80 لیٹر چوری شدہ ڈیزل سے بھرے ڈرم، پائپ اور پیمائش کے آلات قبضے میں لے لیے جبکہ 10 ہزار لیٹر ڈیزل سے لدے آئل ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سعید خان، شبیر احمد اور واحد محمود طلعت کے ناموں سے ہوئی ہے تاہم گروہ کا سرغنہ راجہ حسن رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Posts