پاکستان کی اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں مختلف شرح ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 14 نومبر کو ڈالر، یورو، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال اور دیگر اہم کرنسیوں کے خرید و فروخت کے نرخ کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 277 روپے 25 پیسے میں خریدا جبکہ 279 روپے 55 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کی خریداری قیمت 366 روپے 17 پیسے اور فروخت 372 روپے 72 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 305 روپے 97 پیسے میں خریدا اور 310 روپے 93 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے سعودی ریال کی خریداری قیمت 73 روپے 85 پیسے جبکہ فروخت 74 روپے 40 پیسے ہے۔ اماراتی درہم 75 روپے 45 پیسے میں خریدا اور 76 روپے 25 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بینک خریداری قیمت 276 روپے 50 پیسے جبکہ ٹی ٹی کلین ریٹ 277 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ یورو کی خریداری قیمت 305 روپے 84 پیسے اور ٹی ٹی کلین ریٹ 306 روپے 40 پیسے رہا۔
انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ کی خریداری قیمت 365 روپے 94 پیسے اور فروخت کی قیمت 366 روپے 60 پیسے ہے جبکہ سعودی ریال 73 روپے 68 پیسے میں خریدا اور 73 روپے 81 پیسے کے ٹی ٹی کلین ریٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔
مزید برآں انٹربینک میں کینیڈین ڈالر 193 روپے 95 پیسے، آسٹریلین ڈالر 188 روپے 21 پیسے، چینی یوآن 41 روپے 45 پیسے اور جاپانی ین ایک روپے 72 پیسے سے زائد کی خریداری قیمت پر ریکارڈ کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








