دعا کے بعد دیوی کی آمد! اسٹار جوڑی نے دیپیکا اور رنویر دوسری بیٹی کے تصویر شیئر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

ممبئی: بالی وڈ کے مقبول ترین جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بالآخر اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اپنی دوسری بیٹی کا خوبصورت نام بتا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی تاہم دونوں اداکاروں نے اپنی نومولود بیٹی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھا اور اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں لائے تھے۔

اب ایک مذہبی تہوار کے موقع پر دیپیکا اور رنویر نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی بیٹی کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ اسٹار جوڑی نے اپنی دوسری بیٹی کا نام دیوی پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔

دیپیکا نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں خاندان کے تمام افراد سنہری رنگ کے لباس میں دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر میں اداکارہ اپنی نومولود بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد بالی وڈ کی معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ ان کی بڑی بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ ہے۔

Related Posts