مریم نواز اچھی کرکٹر ہیں یا فٹبالر؟ وزیراعلیٰ پنجاب کی ویڈیو دیکھیں اور خود فیصلہ کریں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ساہیوال میں بچوں اور طلبہ کے ساتھ کرکٹ اور فٹ بال کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔ ویڈیو میں وزیراعلیٰ کو دونوں کھیلوں میں حصہ لیتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد دلچسپ سوال یہ ہے کہ مریم نواز اچھی کرکٹر ہیں یا فٹبالر؟

مریم نواز شریف نے ساہیوال میں جدید سہولیات سے آراستہ پہلے مریم نواز اسپورٹس ایرینا کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں اور طلبہ کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور کرکٹ و فٹ بال کھیلتی نظر آئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے دورے کے دوران ماڈل صدر بازار کے بیوٹیفکیشن منصوبے اور ماڈل ایگری کلچر مال کا بھی افتتاح کیا، جبکہ ساہیوال سے عارف والا تک 27 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز بھی کیا گیا۔

اسپورٹس ایرینا میں جدید کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ ماڈل صدر بازار کی تزئین و آرائش کا مقصد شہری ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ دوسری جانب ماڈل ایگری کلچر مال کے ذریعے کسانوں کو معیاری بیج، کھاد، زرعی مشینری اور جدید زرعی خدمات ایک ہی جگہ فراہم کی جائیں گی۔

ان منصوبوں کا مقصد ساہیوال میں شہری سہولیات بہتر بنانا، کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا، کسانوں کی معاونت کرنا اور سفری سہولتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

اس دورے کی نمایاں جھلکیوں میں مریم نواز کا بچوں کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لینا بھی شامل ہے۔ کرکٹ اور فٹ بال کھیلتے ہوئے ان کی ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک دلچسپ سوال موجود ہے۔ آپ کے خیال میں مریم نواز اچھی کرکٹر ہیں یا اچھی فٹبالر؟

Related Posts