سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ! فی تولہ بھاؤ 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9 اکتوبر 2026 کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 24 قیراط سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 58 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 59 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 184 ڈالر تک پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نمایاں ہوئے جہاں سونا مزید مہنگا ہونے سے خریداروں کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

Related Posts