اسے کمی کہیں یا مذاق؟ شہباز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 66 پیسے کی تاریخی کمی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ 10 اکتوبر 2026 سے کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نظرثانی شدہ قیمتیں 10 اکتوبر سے 12 اکتوبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی عالمی منڈی کی صورتحال کے باعث کی گئی ہے جس میں پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات میں ہونے والی تبدیلیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد تازہ نظرثانی میں پیٹرول کی قیمت کم جبکہ ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Posts