امریکی فوج کے میجر ندال حسن کی موت کا پروانہ جاری! ٹرمپ کے فیصلے نے ہلچل مچا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے ایک سابق میجر ندال حسن کو سزائے موت دینے کا صدارتی حکم جاری کردیا ہے جس پر عمل درآمد روایتی طریقہ کار کے بجائے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آرمی میجر اور ماہرِ نفسیات ندال حسن پر الزام تھا کہ اس نے سال 2009 میں ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 13 امریکی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور کئی دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔

اس ہولناک واقعے کے بعد قائم ہونے والی فوجی عدالت (ملٹری ٹریبیونل) نے طویل قانونی کارروائی کے بعد 2013 میں ندال حسن کو موت کی سزا سنائی تھی جو اب تک التوا کا شکار چلی آ رہی تھی۔ اب صدر ٹرمپ کے اس نئے حکم کے بعد اس سزائے موت پر فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے عملدرآمد کا راستہ صاف ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

Related Posts