حکومت کا عوام سے 19 ارب روپے وصولی کا پروگرام! فی یونٹ بجلی 1 روپے 11 پیسے مہنگی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے جہاں ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کر دی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نیپرا کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ ردوبدل اگست کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

یہ اضافی وصولی کراچی سمیت ملک بھر کے تمام بجلی صارفین سے اکتوبر کے ماہانہ بلوں کے ذریعے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اگست کی اس فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے عام صارفین کی جیبوں پر مجموعی طور پر 19 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کو اس ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ کے اضافے سے مکمل طور پر مستثنیٰ رکھا گیا ہے اور ان پر اس کا کوئی اطلاق نہیں ہوگا۔

Related Posts