کورونا وائرس: چین میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران کا وہان شہر کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: چین میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران کا وہان شہر کا دورہ
کورونا وائرس: چین میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران کا وہان شہر کا دورہ

بیجنگ:  پاکستان کی خصوصی درخواست پر چین میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران کو وہان شہر کا دورہ کروایا گیا۔

چین نے پاکستانی حکومت کی درخواست پر پاکستانی سفارت خانے کو 2 اہلکاروں پر مشتمل اسپیشل ٹاسک فورس ترتیب دے کر وہان کی مختلف یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء سے ملاقات کی اجازت دی۔

پاکستانی سفارت خانے نے تھرڈ سیکریٹری جنید اور تعلیمی اتاشی سلیمان پر مشتمل ٹاسک فورس ترتیب دی جنہیں چینی شہر وہان میں تعینات کیا گیا۔ آج ٹاسک فورس اراکین نے وہان کی 4 یونیورسٹیوں کا دورہ کیا۔

 سفارت خانے کی ٹاسک فورس نے یونیورسٹیوں میں انتظامیہ سے ملاقات کی اور طلباء کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہیں یہ دیکھ کر اطمینان ہوا کہ چاروں یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء حفاظت و تندرستی کے ساتھ موجود ہیں۔

ٹاسک فورس کے نمائندگان نے چینی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ سفارت خانے نے چین میں پاکستانی طلباء کی سہولت کے لیے چوبیس گھنٹے پر محیط 2 ہاٹ لائنز قائم کی ہیں۔

اس کے علاوہ طلباء کی موجودہ صورتحال جاننے کے لیے چین میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے کے لیے ای میل کے ذریعے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 98 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 873 ہو  گئی۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 1775ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 98 افراد جاں بحق

Related Posts