پمز اسپتال میں نومولود بچے کے ساتھ کیا ہورہا تھا؟ سیکیورٹی گارڈ نے عین وقت پر پکڑ لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسلام آباد پولیس)

پمز اسپتال کے زچہ و بچہ مرکز سے نومولود کے مبینہ اغوا کی کوشش سیکیورٹی عملے کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی جبکہ پولیس نے تین خواتین کو حراست میں لے کر بچے کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔

پمز ذرائع کے مطابق خواتین مبینہ طور پر نومولود کو نرسری سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ ان کے ساتھ موجود ایک کم عمر بچی نے بچے کو اٹھا رکھا تھا اور یہ گروہ اسپتال کے گیٹ تک پہنچ چکا تھا۔

Image

گیٹ پر موجود سیکیورٹی گارڈ کو خواتین اور بچی کے رویے پر شک ہوا تو اس نے انہیں روک کر نومولود کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازینہ طور پر بچے کی والدہ کو دھوکا دے کر نومولود تک رسائی حاصل کی۔ گرفتار خواتین سے مزید تاں معاملہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Image

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر بچے کی والدہ کو دھوکا دے کر نومولود تک رسائی حاصل کی۔ گرفتار خواتین سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مبینہ گروہ کا تعلق لاہور سے بتایا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی جائے۔

Related Posts