پاکستانی ڈاکٹرز کی بڑی لاٹری! کینیڈا نے مستقل رہائش کے دروازے کھول دیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کینیڈا نے سال 2026 کے دوران پاکستانی سمیت دنیا بھر کے بین الاقوامی میڈیکل ڈاکٹروں کے لیے مستقل رہائش یعنی پی آر کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس نئے نظام کے تحت ڈاکٹرز ایکسپریس انٹری، پروونشل نومینی پروگرام اور کچھ علاقائی امیگریشن پروگرامز کے ذریعے درخواست دے سکیں گے جبکہ ایکسپریس انٹری میں ڈاکٹروں کے لیے ایک خصوصی نئی کیٹیگری بھی بنائی گئی ہے جس کے لیے گزشتہ تین سال کے دوران کینیڈا میں بطور ڈاکٹر کم از کم ایک سال کا فل ٹائم تجربہ ہونا لازمی ہے۔

اس کے علاوہ پروونشل نومینی پروگرام کے تحت میڈیکل ڈاکٹروں کی نامزدگی کے لیے پانچ ہزار تک وفاقی جگہیں بھی مختص کی گئی ہیں اور جن پاکستانی ڈاکٹروں کے پاس کینیڈا میں کام کا تجربہ نہیں ہے وہ بھی اٹلانٹک امیگریشن پروگرام سمیت دیگر مخصوص کمیونٹی پروگرامز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

کینیڈین حکام نے واضح کیا ہے کہ مستقل رہائش یا ورک پرمٹ مل جانا کینیڈا میں میڈیکل پریکٹس کی خودکار اجازت نہیں دیتا اس لیے ڈاکٹروں کو اپنی غیر ملکی اسناد کی جانچ کروانے کے ساتھ متعلقہ صوبائی ریگولیٹری اتھارٹی سے باضابطہ لائسنس لینا ہوگا اور زبان کی مہارت کے امتحانات پاس کرنا ہوں گے۔

ماہرین نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ امیگریشن اور میڈیکل لائسنس کو دو الگ الگ مراحل سمجھا جائے اور ساتھ ہی کینیڈین حکام نے ڈاکٹروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جاب آفر، لائسنس یا سپورٹ لیٹر کے نام پر کسی بھی غیر قانونی یا فریب کار ایجنٹ کو ہرگز کوئی رقم ادا نہ کریں۔

Related Posts