پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کے موبائل فونز تحویل میں لیے جانے کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے امام الحق، محمد رضوان اور ایک اور کھلاڑی کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کے موبائل فونز اپنی تحویل میں لے کر متعلقہ حکام کے حوالے کیے تھے۔ این سی سی آئی اے اب فونز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے اور تینوں کھلاڑیوں سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کے موبائل فونز تحویل میں لینے کی باضابطہ وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پی سی بی نے اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو فارغ کردیا۔
اس سے قبل پی سی بی نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دوروں کے لیے امام الحق اور محمد رضوان کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن سے بھی تحریری وضاحت طلب کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








