اب سی ڈی اے کے دفتر جانے کی جھنجھٹ ختم! اسلام آباد والوں کے لیے بڑی سہولت بحال

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پراپرٹی ٹیکس اور پانی کے چارجز کے ڈپلیکیٹ بل ڈاؤن لوڈ کرنے کی آن لائن سروس بحال کردی۔

سی ڈی اے کی ویب سائٹ کے ای سروسز سیکشن میں دستیاب سہولت کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنے تازہ ترین بل چیک اور ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی تفصیلات کنزیومر نمبر کے ذریعے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

سی ڈی اے کے مطابق آن لائن سروس کی بحالی سے شہریوں کو ڈپلیکیٹ بل کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے اور انہیں ادائیگی کے لیے تازہ ترین بلنگ معلومات باآسانی دستیاب ہوں گی۔

Related Posts