اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مختلف شعبوں میں نئی ملازمتوں اور تربیتی پروگرامز کے لیے بھرتیوں کا اعلان کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری مواقع میں اسٹیٹ بینک آفیسرز ٹریننگ اسکیم، معاشی تجزیہ کاروں کی تربیتی اسکیم اور راست پاکستان سے متعلق مختلف عہدے شامل ہیں۔
ان آسامیوں کے لیے اہل مرد و خواتین امیدوار 14 ستمبر تک اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق امیدواروں کو متعلقہ عہدوں کے لیے مقررہ تعلیمی قابلیت، اہلیت کے معیار اور دیگر شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔

ملازمتوں سے متعلق مکمل معلومات، عہدوں کی تفصیلات، تعلیمی قابلیت اور درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار کے لیے امیدوار اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ملازمتوں کے شعبے سے رجوع کرسکتے ہیں۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست جمع کروانے سے قبل متعلقہ عہدے کی اہلیت اور دیگر شرائط کا بغور جائزہ لے لیں۔
نوکری کی مکمل تفصیلات، تعلیمی قابلیت اور اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار جاننے کیلئے اسٹیٹ بینک کی باضابطہ ویب سائٹ https://www.sbp.org.pk/careers/ پر وزٹ کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








