کے ایم سی ہیڈ آفس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی! میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے ہیڈ آفس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے دفتر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کے ایم سی حکام کے مطابق آگ میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں لگی جس کے بعد شعلوں نے دفتر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی شروع کی گئی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا تاہم کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

آگ لگنے کی وجوہات اور واقعے میں ہونے والے مالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

Related Posts