دونوں تو جگری دوست تھے! پھر ایسا کیا ہوا کہ معاملہ قتل تک جا پہنچا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں معمولی بات پر ہونے والی بحث نے سنگین شکل اختیار کرلی جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے اپنے دوست کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول عابد حسین اور مبینہ ملزم محمود احمد دونوں اے سی مکینک تھے اور ایک ہی فلیٹ میں رہتے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں کے درمیان کسی معاملے پر بحث ہوئی جس کے دوران محمود احمد نے عابد حسین پر چھری سے حملہ کردیا۔

حملے میں عابد حسین شدید زخمی ہوا اور جانبر نہ ہوسکا۔ واقعے کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ملنے کے بعد نواب ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کی اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد محفوظ کرنے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم کو طلب کیا۔ مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی مکمل کرنے اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری ہے جبکہ شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Related Posts