یہاں چرس کون پی رہا ہے؟ یو ایس اوپن میں سبالینکا کی امپائر سے دلچسپ شکایت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

یو ایس اوپن 2026 کے دوران ایک غیر معمولی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار ارینا سبالینکا کو کورٹ میں آنے والی چرس کی تیز بو نے اس قدر پریشان کیا کہ کھیل روکنا پڑ گیا۔

تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سبالینکا نے امپائر کی توجہ اس جانب دلائی کہ کورٹ کے قریب چرس پینے کی وجہ سے شدید بو پھیل رہی ہے جس سے ان کے لیے کھیل پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہورہا ہے۔

سبالینکا کی شکایت کے بعد میچ آفیشلز نے صورتحال کا جائزہ لیا اور مختصر وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع کردیا گیا۔ واقعے کے باوجود بیلاروس کی کھلاڑی نے اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھی اور میچ جیت کر یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سبالینکا نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں ہوسکا کہ بو کس جگہ سے آرہی تھی تاہم ان کے خیال میں شائقین کو اس معاملے میں احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

سبالینکا نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی ٹینس کھیلنے کے دوران ایسی تیز بو خاصی پریشان کن ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق ہوا چلنے کی وجہ سے یہ اندازہ لگانا بھی مشکل تھا کہ بو تماشائیوں کی جانب سے آرہی تھی یا کورٹ کے باہر سے۔

فلشنگ میڈوز میں ٹینس کورٹس کے اندر سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں تاہم ماضی میں بھی ہوا کے ذریعے چرس کی بو کورٹ تک پہنچنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

ٹینس کی دنیا میں یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی بڑے کھلاڑی نے میچ کے دوران ایسی شکایت کی ہو۔ اس سے قبل نواک جوکووچ اور الیگزینڈر زویرف بھی کینابس کی بو کے باعث کھیل میں خلل کی شکایت کرچکے ہیں۔

Related Posts