اگر آپ گوگل میپس اسٹریٹ ویو پر اپنے گھر کی تصویر ظاہر نہیں کرنا چاہتے تو اب اسے دھندلا (Blur) کروایا جا سکتا ہے، جس سے آپ اپنی پرائیویسی کو بہتر طور پر محفوظ بنا سکتے ہیں۔
گوگل میپس میں موجود اس سہولت کے ذریعے صارفین درخواست دے کر اپنے گھر، گاڑی یا کسی مخصوص حصے کی تصویر کو اسٹریٹ ویو میں بلر کروا سکتے ہیں۔ تاہم یاد رہے کہ ایک بار تصویر دھندلا دی جائے تو اسے دوبارہ واضح کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
گھر کو گوگل میپس اسٹریٹ ویو میں بلر کرنے کا طریقہ:
- کمپیوٹر پر گوگل میپس ویب سائٹ کھولیں۔
- سرچ بار میں اپنے گھر کا پتہ درج کریں۔
- اسٹریٹ ویو آپشن کھولیں اور گھر کی تصویر سامنے آنے کا انتظار کریں۔
- گھر کی تصویر پر کلک کریں۔
- نیچے دائیں جانب موجود “Report a Problem” کے آپشن پر کلک کریں۔
- “My Home” منتخب کریں اور جس حصے کو چھپانا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔
- تصویر دھندلا کرنے کی وجہ مختصر الفاظ میں درج کریں۔
- ای میل ایڈریس اور reCAPTCHA مکمل کرکے درخواست Submit کر دیں۔
گوگل درخواست کا جائزہ لینے کے بعد تصویر کو اسٹریٹ ویو میں دھندلا کر دے گا۔
واضح رہے کہ گوگل کے علاوہ دیگر تھرڈ پارٹی ویب سائٹس پر موجود تصاویر کو ہٹانے کا کوئی مخصوص طریقہ موجود نہیں ہوتا، اس لیے صارفین کو اپنی آن لائن پرائیویسی کے حوالے سے محتاط رہنا چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








