وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ آگ پمز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں لگی۔
تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کی نرسری میں آج صبح لگنے والی آگ کے باعث 5 نومولود بچے جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ گائنی وارڈ میں لگی ہوئی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال کی نرسری میں لگی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کے نتیجے میں زخمی بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے خواتین سمیت 25افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی بھی پمز ہسپتال پہنچ گئے۔
آئی جی پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد نے پمز ہسپتال میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے چیف کمشنر سہیل اشرف کو امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








