حکومت نے 2 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرول
(فوٹو: سما)

وفاقی حکومت نے 2 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 1 روپے 12 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 1 روپے 11 پیسے کے اضافے سے ڈیزل کی نئی قیمت 371روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 1 روپے 12 پیسے کے اضافے سے 343روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی یہ نئی قیمتیں 26 اور 27 اگست کیلئے نافذ العمل ہوں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

Related Posts