گوجرانوالہ میں تیز دھار آلے سے خاتون کے قتل پر نندیں اور بہنوئی گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی
(فوٹو: آن لائن)

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے باعث ایک خاتون کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد 2 نندوں اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی تقریباً 10 سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ اس کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور قتل کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔

مقدمے کے مدعی کے مطابق مقتولہ اور ملزمان کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا، جو مبینہ طور پر شدت اختیار کرگیا۔ الزام ہے کہ اسی دوران ملزمان نے خاتون کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئی۔

گوجرانوالہ پولیس نے واقعے میں نامزد مقتولہ کی دونوں نندوں اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے واقعے کے محرکات اور قتل میں ان کے مبینہ کردار کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی اصل وجہ اور واقعے کی مکمل صورتحال تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واضح ہوگی۔ حکام واقعے سے قبل گھر میں موجود کسی ممکنہ تنازعے اور اختلاف سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Related Posts