وردی پوش چور قانون کی گرفت میں! پیکو فیکٹری لوہا چوری کیس میں پولیس اہلکار گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

لاہور میں پیکو فیکٹری سے مبینہ طور پر 60 کلوگرام لوہا چوری کرنے کے الزام میں دو پولیس اہلکار گرفتار کرلیے گئے۔ دونوں اہلکار قائداعظم انڈسٹریل ایریا تھانے میں تعینات تھے۔ ملزمان کے قبضے سے مبینہ طور پر چوری کیا گیا لوہا بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں کے خلاف چوری اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔برآمد ہونے والے لوہے کو تفتیش کے دوران بطور ثبوت استعمال کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں پر پاکستان انجینئرنگ کمپنی کی فیکٹری سے لوہا لے جانے کا الزام ہے۔ کیس مزید تحقیقات کے لیے لاہور پولیس کے تحقیقات ونگ کو منتقل کردیا گیا ہے جہاں واقعے کی مکمل چھان بین اور اہلکاروں کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق پیکو فیکٹری سے لوہا چوری کے معاملے کی تحقیقات متعلقہ قانونی دفعات کے تحت جاری رہیں گی اور گرفتار اہلکاروں کو قانونی طریقہ کار کے مطابق مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔

Related Posts