پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 25 اگست سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید دباؤ آنے کا امکان ہے، کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر شعبوں پر پڑتا ہے۔

Related Posts