کے الیکٹرک نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ بجلی کی فراہمی میں تعطل مینٹیننس شٹ ڈاؤن کے باعث ہوگا، جس کے دوران متعدد فیڈرز پر صبح سے شام تک بجلی بند رہے گی۔
کے الیکٹرک کے مطابق 25 اگست 2026 کو مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ مقرر کیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک بجلی کی فراہمی متاثر رہنے کا امکان ہے۔
بجلی بند رہنے والے علاقوں میں 21 اسٹریٹ خیابانِ راحت، اے ڈی بی پی، علیم آباد، الناظر، عامل کالونی، بلوچ سینٹر، کاسٹ آئرن، سی بی ایم پلاسٹک، سینٹرل کارڈ بورڈ، ڈی ایچ شاہ مری، جنرل سوسائٹی، غنی آباد، گلستان کالونی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گلشنِ جامی، جمال گارڈن (اولڈ مانسہرہ کالونی)، کوثر ٹاؤن، میڈیکو، مرچنٹ کنسٹرکشن، مرتضیٰ کمرشل 23، مسلم آباد، نیو لیاری سی ایچ ایس، پروگریسو گارڈن، روفی پیراڈائز، طارق روڈ، ٹرپل ٹری اور زینب مارکیٹ شامل ہیں۔
کے الیکٹرک کے شیڈول کے مطابق مختلف فیڈرز پر بجلی کی بندش کا وقت مختلف ہوگا، جبکہ بعض علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔
کے الیکٹرک نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ضروری انتظامات پہلے سے مکمل کرلیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








