گوگل کے بعد ایپل بھی پاکستان آ رہا ہے؟ بڑا اشارہ سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے دفتر کے قیام کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے کہا ہے کہ مستقبل میں ایپل بھی پاکستان میں اپنا دفتر قائم کر سکتا ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کے باعث ایپل جیسے عالمی اداروں کے لیے بھی یہاں مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوگل کے بعد ایپل بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولے گا، جو ملک کے ٹیکنالوجی سیکٹر اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے۔

اسٹیٹسن سینڈرز کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے اور پاکستان بھی اس تبدیلی کا اہم حصہ بنتا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ مستقبل میں ایپل کا پاکستان میں دفتر قائم ہوگا، جس سے ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Related Posts