معروف پاکستانی اداکارہ مشال خان نے شادی اور دوسری شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسے مرد پسند نہیں جو دوسری شادی کریں، وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر صرف انہی کا ہو۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مشال خان نے کہا کہ اگرچہ ابھی تک شادی کا وقت نہیں آیا، لیکن جب بھی وہ شادی کریں گی تو کوشش ہوگی کہ یہ ان کی نجی زندگی کا حصہ رہے اور اس پر غیر ضروری توجہ نہ دی جائے۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کی شادی کو ذاتی معاملہ سمجھیں، اس پر بلاگز یا غیر ضروری تبصرے نہ کریں اور ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔
مشال خان نے دوسری شادی کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا، “مجھے ایسے مرد پسند نہیں جو دوسری شادی کریں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر میری زندگی میں واحد مرد ہو اور میں اس کی زندگی میں واحد عورت ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کسی مرد کے ماضی سے مسئلہ نہیں، اگر کوئی شخص طلاق یافتہ بھی ہو تو انہیں اعتراض نہیں، لیکن شادی کے وقت وہ سنگل ہونا چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








