سندھ حکومت کا 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول 1448 ہجری، جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست 2026 (بدھ) کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری دفاتر، خود مختار و نیم خود مختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز پر ہوگا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نیم سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے اور دیگر متعلقہ شعبے بند رہیں گے جبکہ ملک بھر میں نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عقیدت و احترام کے ساتھ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

Related Posts