بانی پی ٹی آئی کو آج ہی اڈیالہ جیل سے شفا ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہسپتال منتقلی سے متعلق تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے اس حوالے سے تیار ہیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دو روز کے اندر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ عدالت کے حکم کے بعد عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے لیے انتظامی سطح پر کارروائی مکمل کی گئی ہے اور اب اس پر عملدرآمد متوقع ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے بھی عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر سوال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی رات 12 بجے تک وقت موجود ہے، جبکہ منتقلی کی ذمہ داری اسلام آباد انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے، جو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

Related Posts