دوسرے صوبوں کے لوگوں کو سندھ کی تقسیم کی بات کرنے کا کوئی حق نہیں، سعید غنی

تازہ ترین

تازہ ترین

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے اپوزیشن جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی مخالفت میں سندھ میں نفرت کو ہوا دے رہی ہے۔

سعید غنی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے بغض میں سندھ میں نفرت کو پروان نہ چڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے قیام کا معاملہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سندھ کے عوام چاہیں گے کہ انہیں مزید صوبہ چاہیے تو آئینی راستہ موجود ہے، تاہم اگر سندھ کے لوگ متفق ہو کر کہیں کہ انہیں کسی نئے صوبے کی ضرورت نہیں تو کسی دوسرے صوبے کے لوگوں کو سندھ میں نئے صوبوں کی بات کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔

صوبائی وزیر نے زور دیا کہ سندھ کے مستقبل سے متعلق فیصلے سندھ کے عوام کی رائے اور آئینی تقاضوں کے مطابق ہونے چاہئیں۔

اگر سندھ کے لوگ یکجا ہو کر کہتے ہیں کہ انہیں مزید کسی صوبے کی ضرورت نہیں، تو پھر کسی اور صوبے کے لوگوں کو اس فیصلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ سندھ میں صوبوں کی بات کریں۔

Related Posts