پیر 17 اگست کو کراچی کے ان علاقوں میں دن بھر بجلی بند رہے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بجلی کی فراہمی کے ادارے کے الیکٹرک نے 17 اگست 2026 کے لیے مینٹیننس شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی بندش مختلف فیڈرز پر مرمتی کام کے باعث کی جائے گی۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ مختلف ہوگا، جبکہ بعض علاقوں میں صبح سے شام تک بجلی معطل رہنے کا امکان ہے۔

شیڈول کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں عادل مراد، افضل آر ایم یو، احسن آباد فیز 4، اجمیر گارڈن، ال میمن سی ایچ ایس، عسکری 3، ایوبیہ کمرشل، بخت ٹاور، کلفٹن سینٹر، گلشنِ شیراز، گلزارِ حبیب آر ایم یو، ہارون بحریہ، جُمعہ بلوچ، کے ایچ ای غازی پمپنگ، کھوکھراپار آر ایم یو، لبنیٰ فارم سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لیرا شوز، مدینہ کالونی آر ایم یو، مرحبا گلیکسی، مسکان (اولڈ بھایانی)، میکسیمس، ناظم آباد کالج، نیول لو کاسٹ، پاک لینڈ، پاکستان کالج (اولڈ ناظم آباد)، پیپلز فاؤنڈیشن، رضوان پلازہ، رفیع پیراڈائز، سی ویو ون، سیکٹر سی 8 ایس/ایس 5، سدرہ سٹی، اسٹاف ہاسٹل، سرجانی ٹیلی ایکسچینج اور طارق بن زیاد سمیت متعدد فیڈرز بھی متاثر ہوں گے۔

کے الیکٹرک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے دوران ضروری انتظامات مکمل کرلیں اور مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ فیڈر کی تفصیلات چیک کریں۔

Related Posts