کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر سیاسی جماعت کے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث اہم شاہراہوں کو شام 6 بجے سے بند کر دیا گیا۔
ٹریفک پولیس ساؤتھ کے مطابق میٹروپول سے تین تلوار تک کلفٹن برج کے راستے، کے پی ٹی انڈر پاس اور بوٹ بیسن سے تین تلوار جانے والی سڑک بند رہے گی۔ اس کے علاوہ ریس کورس سگنل اور باتھ آئی لینڈ سے تین تلوار جانے والے راستے بھی ٹریفک کے لیے بند کیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ سے شہر کی جانب آنے والی ٹریفک سی ایس ڈی کی طرف بائیں مڑ کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگی، جبکہ جے پی ایم سی کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائے گا۔
حکام کے مطابق بوٹ بیسن سے آنے والی ٹریفک پنجاب کالونی کی جانب جائے گی، جبکہ دو تلوار سے آنے والی گاڑیاں زمزمہ اسٹریٹ کے راستے آگے بڑھ سکیں گی۔ عبداللہ ہارون روڈ اور آواری سگنل سے آنے والی ٹریفک کو فاطمہ جناح روڈ اور کینٹ اسٹیشن کی جانب موڑا جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بند راستوں کی طرف جانے سے گریز کریں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








