شہر قائد کے علاقے گلستانِ جوہر میں جوہر چورنگی کے قریب ایک فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے جہاں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے تاکہ شعلوں کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے اور قیمتی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹھیک دو ہفتے پہلے بھی اسی علاقے یعنی گلستان جوہر بلاک 17 چورنگی کے قریب واقع منیر اپارٹمنٹس کی موبائل مارکیٹ میں بھی ایک خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








