پٹرولیم مصنوعات کی گرانی کے پیشِ نظر دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کا رجحان بڑھ رہا ہےتاہم فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ذاتی الیکٹرک بائیک اور سائیکل سواروں پر دو نئی سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق روز بروز بڑھتے حادثات میں اضافے اور سر کی شدید یا مہلک چوٹوں کے تناسب کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔
نئے احکامات کے تحت پیرس کی عوامی سڑکوں پر ہر وقت الیکٹرک سائیکلوں اور موٹر سائیکلوں کے سواروں کے لیے ہیلمٹ اور روشنی کو منعکس کرنے والے چمکدار کپڑے پہننا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے پر 135 یورو (156 ڈالر) جبکہ چمکدار یا روشنی منعکس کرنے والا لباس نہ پہننے پر 35 یورو جرمانہ ہوگا۔ پابندی کا اطلاق عوامی سڑکوں پر ہر وقت ہوگا۔
واضح رہے کہ پیرس میں کرائے کی الیکٹرک بائیکس پر پہلے ہی 2023 سے پابندی عائد ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








