اسلام آباد پولیس نے عوام کو پلاٹس کا جھانسہ دے کر اربوں روپے کے مبینہ فراڈ کے الزام میں جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی ہاکس ملبورن (Hawks Melbourne) کے مالک سردار حیدر علی کو گرفتار کرلیا۔ سردار حیدر علی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے سگے بھانجے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم سردار حیدر علی پر الزام ہے کہ اس نے ہاکس ملبورن ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے بھاری رقوم وصول کیں۔ اس معاملے پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
گورنر پنجاب کے کرمنل و جعل ساز بھانجے کیسے اپنے ماموں کی سرکاری پوزیشن کا مس یوز کرتے تھے اور ان کے ماموں اس جرم میں انکا پورا ساتھ دیتے تھے کا اندازہ اس کیس سے لگایا جاسکتا ہے
راولپنڈی کے رہائشی اسرار احمد (جوکہ پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ہیں) سے گورنر پنجاب کے بھانجے سردار… pic.twitter.com/LFbuBp8eRB
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) August 4, 2026
صحافی اسرار احمد راجپوت نے اپنے ایکس ہینڈل پر دعویٰ کیا ہے کہ ہاکس ملبورن ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے میں شہریوں سے فراڈ کیا گیا اور ملزم نے اپنی سیاسی رشتہ داری کا حوالہ دے کر اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش کی۔
اسرار احمد راجپوت نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب کی ہے جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر شریک ہوئے تھے۔
گزشتہ دنوں نیوز بریک کی کہ اسلام آباد پولیس نے جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی Hawks Melbourne کے مالک سردار حید علی (جوکہ سگے بھانجے ہیں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے) کو عوام کو پلاٹس کا جھانسہ دے کر اربوں روپے لوٹنے کے جرم میں گرفتار کر لیا جس کے ساتھ ہی میڈیا میں بھونچال آگیا
اب مجھے… pic.twitter.com/bcomrAX8m7
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) August 4, 2026
اس معاملے پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سردار حیدر علی کا موقف سامنے نہیں آیا جبکہ الزامات کا حتمی فیصلہ قانونی کارروائی کے بعد ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








