پیٹرول اور ڈیزل مزید سستے، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کر دی ہے، جس کے بعد عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں مزید ریلیف مل گیا۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔

اس سے قبل حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پیٹرول 4 روپے 8 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔

تازہ کمی کے بعد مسلسل دوسرے مرحلے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے صارفین اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

Related Posts