آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ نے 13، پی پی پی نے 5 حلقوں پر میدان مارلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران شیر نے میدان مار لیا۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جن کے مطابق اب تک پاکستان مسلم لیگ (ن)  نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے 13 نشستوں پر میدان مار لیا، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو مظفرآباد ڈویژن کے 8 انتخابی حلقوں اور مہاجرین کے لیے مختص 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ مظفرآباد ڈویژن کے بیشتر حلقوں میں ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہی، تاہم حلقہ ایل اے 27 میں خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتخابی عمل ممکن نہ ہو سکا، جس کے باعث تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 20 میں سے 18 حلقوں کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 13 جبکہ پیپلز پارٹی نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

حلقہ وار غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کی تفصیل

ایل اے 25 نیلم ویلی 1: مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 18 ہزار 925 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 13 ہزار 596 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2: پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 17 ہزار 466 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 15 ہزار 494 ووٹ حاصل کر سکے۔

ایل اے 29 مظفرآباد 3: پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان 19 ہزار 792 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 16 ہزار 413 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 30 مظفرآباد 4: مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17 ہزار 749 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 11 ہزار 947 ووٹ حاصل کر سکے۔

ایل اے 32 مظفرآباد 6: مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد فاروق حیدر 21 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر 19 ہزار 10 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 33 مظفرآباد 7: پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 25 ہزار 469 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے میاں محمد رشید 21 ہزار 175 ووٹ حاصل کر سکے۔

ایل اے 34 جموں 1: مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار 5 ہزار 682 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد 2 ہزار 124 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 35 جموں 2: مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اسماعیل 23 ہزار 893 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5 ہزار 868 ووٹ حاصل کر سکے۔

ایل اے 36 جموں 3: مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا 27 ہزار 218 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 12 ہزار 980 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 37 جموں 4: مسلم لیگ (ن) کی مریم جاوید 28 ہزار 664 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22 ہزار 827 ووٹ حاصل کر سکے۔

ایل اے 38 جموں 5: مسلم لیگ (ن) کے ذیشان علی 13 ہزار 652 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 9 ہزار 523 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 39 جموں 6: مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 10 ہزار 981 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 5 ہزار 81 ووٹ حاصل کر سکے۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1: پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 2 ہزار 914 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے محمد سلیم بٹ 136 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2: مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ ایک ہزار 804 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 588 ووٹ حاصل کر سکیں۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3: مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ ایک ہزار 524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4: مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون ایک ہزار 276 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ حاصل کر سکے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5: مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری ایک ہزار 700 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6: پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 3 ہزار 448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

Related Posts