اداکارہ عروبہ مرزا کو بھیجے گئے پیغامات لیک، ثاقب چدھڑ نے الزامات مسترد کردئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

ثاقب چدھڑ
(فوٹو: آن لائن)

معروف اداکارہ عروبہ مرزا کو بھیجے گئے پیغامات لیک کیے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس اور سنگین الزامات مسترد کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ اداکارہ نے جو پیغامات شیئر کیے، وہ ثاقب چدھڑ کے اصل اکاؤنٹ کی بجائے کسی جعلی اکاؤنٹ سے بھیجے گئے تھے۔

رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کا کہنا ہے کہ  میں خود جو اکاؤنٹ استعمال کرتا ہوں، وہی میرا اصلی اکاؤنٹ ہے۔ عروبہ مرزا کبھی میرے لیے اہم نہیں رہیں اور دشمن بھی خاندانی ہونا چاہئے۔

اس سے قبل اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ثاقب چدھڑ کے کچھ پیغامات کو اپنے طور پر لیک کردیا تھا، انہوں نے کچھ مبینہ پرانے چیٹ اسکرین شاٹس شیئر کیے جن میں بظاہر ثاقب چدھڑ ان سے گفتگو شروع کرنے اور اسنیپ چیٹ پر بات جاری رکھنے کی درخواست کررہے تھے۔

اداکارہ عروبہ اقبال نے اسکرین شاٹس کے ساتھ کہا کہ مومنہ اقبال، سیّدہ طوبیٰ اور اب میں بھی؟ جس کے بعد رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف سوشل میڈیا صارفین میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

Related Posts