صرف حکم کریں، شناختی آپ کی دہلیز پر پہنچے گا، جانئے طریقہ کار

تازہ ترین

تازہ ترین

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو شناختی سہولیات ان کے گھروں کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے نئی بائیکر سروس متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے لوگوں کے لیے نادرا مراکز کا دورہ کیے بغیر مختلف خدمات حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔

نئی سہولت کے تحت شہری اپائنٹمنٹ بک کروا کر نادرا بائیکر کو اپنے گھر بلا سکتے ہیں، جہاں شناختی کارڈ کی تجدید، ترمیم اور دیگر متعلقہ امور کے لیے درخواست کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

نادرا کے مطابق یہ سہولت فی الحال اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، واہ کینٹ، لاہور، کراچی اور حیدرآباد میں دستیاب ہے۔

نادرا بائیکر سروس بک کرنے کا طریقہ:

شہری نادرا ہیلپ لائن 051-111-786-100 یا موبائل سے 1777 پر رابطہ کرکے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

گھر پر بائیکر وزٹ کے لیے ایک مقررہ فیس 1000 روپے وصول کی جائے گی، جس میں 825 روپے سروس چارج اور 175 روپے ڈیلیوری فیس شامل ہے، جبکہ دستاویزات کی معمول کی فیس الگ ہوگی۔

دستیاب سہولیات:

  • شناختی کارڈ (CNIC) کی تجدید
  • شناختی کارڈ میں ترمیم
  • فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC)
  • گمشدہ دستاویزات کا متبادل اجرا

نادرا کا کہنا ہے کہ اس سروس کا مقصد بالخصوص بزرگ شہریوں، معذور افراد اور ایسے لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جنہیں نادرا رجسٹریشن مراکز تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس گھر تک پہنچنے والی سروس کے لیے سرکاری اپائنٹمنٹ سسٹم استعمال کریں تاکہ شناختی دستاویزات سے متعلق امور آسانی اور مؤثر طریقے سے مکمل کیے جا سکیں۔

Related Posts