کراچی میں بجلی کی فراہمی کے نظام کی مرمت اور مینٹیننس کے باعث 30 جولائی 2026ء کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ مینٹیننس شٹ ڈاؤن شیڈول کے مطابق مختلف فیڈرز پر صبح سے شام تک بجلی بند رہے گی۔
متاثرہ علاقوں میں 36-B RMU، 51-C ایریا، عباسی مارکیٹ، علی گوہر، بیلا کراس، بی کیو لیکوڈ (بن قاسم پیکجز)، چکرا گوٹھ RMU، چائل کارنر RMU، CMH، سی اسٹیشن، دادا انٹرپرائز، ڈائمنڈ سٹی، اعجاز انصاری RMU، حکمت انسٹیٹیوٹ، جمالی برج، جوہر اسکوائر، جمعہ ولیج، خیرپور لائنز، KH-E-Baber Kiosk-11، لیبر فلیٹس، ناصر کالونی RMU، نازیہ اسکوائر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پول 70، PWD پمپنگ-2، رابی اپارٹمنٹ، ریگل ٹیکسٹائل، رضویہ سوسائٹی، سنگم سینما، سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ، سوہنی ریزورٹ RMU، سنلے ڈویلپرز، طلحہ قاضی RMU، طارق کمرشل S/S-37 اور ٹپو سلطان Kiosk-6 شامل ہیں۔
کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی بندش مختلف علاقوں میں صبح 7:59 بجے سے رات 6 بجے تک کے دوران مرحلہ وار جاری رہے گی، جبکہ صارفین کو متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








