سدرہ امین کی سنچری، پاکستان کا 274رنز کا ہدف، سری لنکا کی بیٹنگ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

سدرہ امین
(فوٹو: آن لائن)

سری لنکا میں جاری دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹس کے نقصان پر 273رنز بنائے جس میں سدرہ امین کی ناقابل شکست سنچری کا کردار اہم ترین رہا، 274رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ابتدا ہی میں لڑکھڑا گئی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، قومی ٹیم کی صدف شمس نے 12 اور گل فیروزہ نے 27رنز بنائے۔ سدرہ امین نے 120گیندوں پر سنچری اسکور کی اور ناقابل شکست رہیں۔

قومی ٹیم کی دیگر بیٹرز نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 19، دوسری 55 جبکہ تیسری 133 کے مجموعی اسکور پر گری۔ عائشہ ظفر نے 49 جبکہ منیبہ علی نے 45رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثنا 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 221 جبکہ پانچویں 262کے مجموعی اسکور پر گری۔ سری لنکا کی بولرز قومی بیٹرز کے سامنے بے بس نظر آئیں اور کپتان چماری اتاپتھو، انوکا اور کاویشا دلہاری سمیت سری لنکا کی کوئی بھی بولر 1 سے زائد وکٹ حاصل نہ کرسکی۔

سری لنکا نے پاکستان کے دئیے گئے 274رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب شروع کردیا ہے اور ابتدا ہی سے سری لنکن ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ صرف 20 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب کپتان چماری اتاپتھو 6گیندوں پر 1 رن بنا کر کپتان فاطمہ ثنا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئیں۔ 7اوورز کے کھیل تک سری لنکا نے 1 وکٹ کے نقصان پر 33رنز اسکور کرلیے۔

 

Related Posts