حج کی آن لائن رجسٹریشن تیزی سے جاری، اب تک لاکھوں لوگ رجسٹریشن کرواچکے

تازہ ترین

تازہ ترین

حج 2027 سے 2030 تک کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے گھر بیٹھے ڈیجیٹل حج رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جہاں نیشنل آئی ٹی بورڈ (این آئی ٹی بی) کے تیار کردہ حج پورٹل پر رجسٹرڈ عازمینِ حج کی تعداد سوا تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حج پورٹل کے ذریعے 2 لاکھ 83 ہزار جبکہ موبائل ایپ “پاک حج” کے ذریعے 43 ہزار عازمین نے اپنی رجسٹریشن مکمل کی۔ رجسٹرڈ افراد میں سے 2 لاکھ 35 ہزار نے سرکاری حج اسکیم جبکہ 90 ہزار نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔

مجموعی طور پر رجسٹرڈ عازمین میں 1 لاکھ 91 ہزار مرد اور 1 لاکھ 34 ہزار خواتین شامل ہیں۔ آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل آئندہ اعلان تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

دوسری جانب نیشنل آئی ٹی بورڈ نے حج واجبات کی آن لائن وصولی کا جدید نظام بھی تیار کر لیا ہے، جبکہ حج پیکیجز کی تفصیلات اور رقوم کی وصولی کا مکمل طریقہ کار جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

اس اقدام کا مقصد عازمین کو شفاف، آسان اور مکمل ڈیجیٹل سہولت فراہم کرنا ہے۔

Related Posts