پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 4 ہزار 29 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 693 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 132 روپے کا ہوگیا۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوئی جہاں فی تولہ چاندی 138 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 421 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 119 روپے سستی ہو کر 5 ہزار 504 روپے کی ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 47 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 78 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی 1.38 ڈالر کمی کے بعد 59.42 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








