ہفتہ 4 جولائی کو کراچی کے ان علاقوں میں 10 گھنٹے سے زائد بجلی بند رہے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

کے الیکٹرک نے 4 جولائی 2026 بروز ہفتہ شہر کے مختلف علاقوں میں مینٹیننس شٹ ڈاؤن کے باعث طویل بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق متاثرہ فیڈرز پر صبح سے شام تک مرمتی اور تکنیکی کام کیے جائیں گے، جس کے باعث کئی علاقوں میں 9 سے 11 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جن علاقوں میں بجلی بند رہے گی ان میں امجد علی ویلز، بسرا ٹاور، بسم اللہ مارکیٹ، بلاک این پمپنگ، کلفٹن-2، دستگیر سوسائٹی، ڈگری سائنس کالج، ارم ڈیولپر، جنرل صابن، گلوب سینٹر، حبیب فاؤنڈیشن، حسیب پولانی، ایچ ٹو کریٹ، انٹرنیشنل سیرامک، جہلم ٹیکسٹائل، خدا کی بستی، کورنگی ٹیلی فون ایکسچینج 01، مدینہ کالونی آر ایم یو، معمار آباد، میڈیکو آر ایم یو، مہران ٹاور، ایم جی انڈسٹریز آر ایم یو، محمدی رولنگ، مرتضیٰ کمرشل-23، نیو کمہارواڑہ، پاک سائنٹیفک سوسائٹی، سیکٹر 21، شاہ خالد کالونی (اولڈ روشن باغ)، شیرین جناح، ٹریننگ سینٹر اور ایجوکیشن سینٹر شامل ہیں۔

کے الیکٹرک کے مطابق بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح تقریباً 9 بجے معطل ہوگی اور شام 6 بجے تک بحال کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بعض فیڈرز پر بجلی کی بندش کا دورانیہ مختلف ہوگا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضروری برقی آلات کے استعمال اور متبادل انتظامات پہلے سے مکمل کرلیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ یہ شٹ ڈاؤن بجلی کے نظام کی بہتری، مرمتی کاموں اور نیٹ ورک کی کارکردگی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام مکمل ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔

Related Posts