ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کی ایف آئی اے کی خلاف عدالت میں درخواست

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sandal khattak
sandal khattak

لاہور: مشہور ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک نے لاہور کی سیشن کورٹ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے خلاف درخواست دائر کردی۔

صندل خٹک کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائردرخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے انہیں ہراساں کر رہا ہے، عدالت ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ ایف ائی اے نے نامعلوم انکوئری میں 28 اکتوبر اور پھر 5 نومبر 2019 کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے، انہیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان کے خلاف کس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

درخواست میں صندل خٹک نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو ان کے خلاف جاری تحقیقات سے متعلق تمام دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی، پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں، انہیں کسی طرح کی کوئی معلومات نہیں دی گئی اور نہ ہی ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے حوالے سے انہیں کچھ بتایا گیا۔

انہوں نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ وہ کبھی بھی کسی طرح کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہیں اور وہ ملک کی معصوم شہری ہیں، ایف ائی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اوراور صندل خٹک کے اصل نام سامنے آگئے

عدالت نے ماڈل کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ماہ 4 فروری کو دستاویزات سمیت جواب کے لیے طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ صندل خٹک ساتھی ماڈل حریم شاہ کئی سیاسی رہنماؤں اور دیگر شخصیات کے ساتھ متنازع ویڈیوز میں نظر آچکی ہیں ، یہ بھی اطلاعات ہیں صندل خٹک اور حریم شاہ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے بیرون ملک منتقل ہونے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

Related Posts