صدر مملکت نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

president arif alvi
president arif alvi

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بل کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کردی ہے جب کہ صدر مملکت کے دستخط کے بعد تینوں ترامیم قانون بن گئیں ہیں جس کے بعد مسلح افواج سے متعلق قانون سازی کے تمام مراحل مکمل ہو گئے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ترامیم پر دستخط کے بعد وفاقی حکومت قانون سازی سے متعلق رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے بھی سروسز ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا، سینیٹر ولید اقبال نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بلزز پر قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹس ایوان میں پیش کیں تھیں۔

رپورٹ کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی سروسز ایکٹ ترمیمی بلز کو ایوان میں شق وار منظوری کے لیے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوں کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دیا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پاک آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

دوسری جانب جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ارکان نے احتجاج کے بعد ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ اس موقع پر سینیٹر سراج الحق، عطا الرحمن، عبدالغفور حیدری اور رضا ربانی ایوان سے غیر حاضر رہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی نے بھی تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سروسز ایکٹ ترمیمی بلز کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی۔

Related Posts