بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے فیصلے کے لیے1 ہفتہ مانگ لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نےدورہ پاکستان کے حوالے سے فیصلے کے لیے مزید ایک ہفتے کا مانگ لیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کے لئے دونوں ممالک کے بورڈ کے درمیان رابطہ ہوا ، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی جواب دینے کے لیے مزید ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔

بنگلہ دیش کے دورے میں تاخیر کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ پریشانی کا شکار ہوگیا، پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ پی سی بی کی تجاویز پر غور کر رہا ہے اور سیریز سے متعلق کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے بات کر رہا ہے جبکہ اس کے لیے حکومتی اجازت بھی درکار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی کسی پروپوزل پر بات نہیں ہوئی، نئی پیش رفت پر فی الوقت کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا، بی سی بی نے بتایا کہ انہیں ابھی مزید ایک ہفتہ درکار ہے وہ اگلے ہفتے سیریز کے حوالے سے آگاہ کر دیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آج اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے فیصلے سے آگاہ کرنا تھاتاہم اب انہوں نے مزید ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ مرحلہ وار سیریز کھیلنے پر بضد ہے، جبکہ پی سی بی پہلے ٹی ٹوئنٹی اور بعد میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں: وقت کم ہے دورہ پاکستان کے حوالے سے جمعرات کو فیصلہ کرناہے ، صدر بی سی بی