ناصر حسین شاہ کی ایم کیو ایم کے لیے وزارت بلدیات چھوڑنے کی پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh IG should take a break: Nasir Shah

کراچی:سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کی پیشکش کردی ہے ۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہاکہ ایم کیو ایم کے لیے وزارت بلدیات چھوڑنے کو تیار ہوں۔

میرے چیئرمین کا حکم ہے جس پر میں اپنے پاس موجود بلدیات کی وزارت دینے کو تیار ہوں۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم حکومت گرانے میں ساتھ دے، سندھ میں وزارتیں دینے کیلئے تیارہیں، بلاول بھٹو

دوسری جانب حکومتی وفد جہانگیرترین کی قیادت میں ملاقات کرے گا جس میں ایم کیوایم کے تحفظات، مطالبات اور سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات ہوگی۔

ملاقات میں اتحادیوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اورتحریری معاہدے پر غورہوگا جبکہ ایم کیو ایم کے فنڈزکے اجراء، بلدیاتی اختیارات کی واپسی، گمشدہ واسیرکارکنان اورپارٹی آفس کھولنے کے معاملے پرتحفظات کودورکیا جائے گا۔

Related Posts