لاہور: راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، سابق قومی کرکٹر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دو لڑکے انٹرنیشنل بیس بال چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔
صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن سہولیات نہیں ہیں۔ سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو اس لیگ کا ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے، شعیب اختر کے بیس بال میں قدم رکھنے سے پاکستان بیس بال کھلاڑیوں کو بھی فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔
محمد شامی نے خطرناک ٹریفک حادثے میں زخمی شخص کو ریسکیو کرلیا
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی یونائیٹڈ بیس بال لیگ میں خیبر پختونخوا کے واحد لال جان اور محمد نامی کھلاڑی نے حصہ لیا اور پہلا رن بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔