ورلڈکپ میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طالب علم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی قابض پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں سات طالب علموں پر ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق طالبِ علموں کا تعلق شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سے ہے اور اُن کی جانب سے ورلڈ کپ میں انڈیا کی شکست کا جشن دیگر طالبِ علموں کے ساتھ ہونے والے ایک جھگڑے کے بعد منایا گیا تھا۔

پی سی بی نے اعظم خان پر عائد کیا گیا جرمانہ ختم کردیا

خیال رہے آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل 19 نومبر کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، یہ میچ انڈیا سات وکٹوں سے ہار گیا تھا۔

انڈین میڈیا کے مطابق کشمیری طالب علموں پر مقدمہ ’اَن لافُل ایکٹیویٹیز پریوینشن ایکٹ‘ کے تحت پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔

سچن بینس نامی طالب علم کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ’میچ کے بعد کشمیری طالب علموں نے مجھے بُرا بھلا کہا اور اپنے ملک کی حمایت کرنے پر دھمکیاں دیں، مجھے چُپ رہنے کا کہا اور گولی مارنے کی دھمکی بھی دی۔‘

شکایت کنندہ کی جانب سے کشمیری طالب علموں پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں اسٹوڈنٹ لیڈر ناصر کہویہامی نے ساتوں طالبِ علموں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے گورنر منوج سنھا اور وزیرِ داخلہ امِت شاہ سے اپیل کی ہے کہ طالبِ علموں کے خلاف مقدمہ خارج کیا جائے کیونکہ یہ ناقابلِ قبول سزا ہے جس سے اُن کا مستقبل تباہ ہوجائے گا۔

Related Posts